پی آئی اے کے شعبہ فلائٹ سروسز کے دو درجن سے زائد ملازمین کا کراچی سے اسلام آباد کا تبادلہ

0
235

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے شعبہ فلائٹ سروسز کے 2 درجن سے زائد ملازمین کا کراچی سے اسلام آباد تبادلہ کردیا گیا۔پی آئی اے کے ٹرانسفر کیے گئے ملازمین میں ائیر ہوسٹسز، بریفنگ افسران، سپروائزر، شیڈولنگ افسر، مینیجرز اور اسسٹنٹ مینجرز فلائٹ سروسز شامل ہیں، ملازمین میں سینیئر گرومنگ افسر، کمپیوٹر آپریٹرز، آفس اٹینڈنٹ اور ڈسپیچ رائیڈرز بھی شامل ہیں۔ ان ملازمین کو 29 دسمبر تک اسلام آباد رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ تبادلہ ہونے پر کراچی کے رہائشی ملازمین پریشان ہوگئے۔بتایا گیا ہے کہ یہ تبادلے ہیڈ آفس کی اسلام آباد منتقلی کے پیش نظر کیے گئے ہیں جبکہ پی آئی اے حکام کاکہنا ہے کہ تبادلوں سے انکار پر ملازمین کوڈسپلنری ایکشن کا سامنا کرنا پڑیگا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھی تاریخ میں پہلی بار افسران کی سب سے بڑی تعداد کا اچانک کراچی سے اسلام آباد ٹرانسفر کردیا گیا تھا۔