اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو اپوزیشن کی جانب سے نیب قانون میں مجوزہ ترامیم سامنے لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن نے نیب قانون میں ترمیم کی شکل میں این آر او مانگا،اپوزیشن کی تحریک کا دوسرا مرحلہ بھی ناکام ہوگا،اسرائیل کے حوالے سے پاکستان کا واضح موقف ہے، نوازشریف اور مولانا فضل الرحمان کو ہر فورم پر بے نقاب کریں،مولانا فضل الرحمان نے اثاثے بنائے انہیں نیب کے سامنے سرنڈر کرنا ہوگا، قانون سے کوئی بالا تر نہیں ۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی و حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم نے پارٹی رہنماؤں کو اپوزیشن کی جانب سے نیب قانون میں مجوزہ ترامیم سامنے لانے کی ہدایت کردی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ اپوزیشن نے نیب قانون میں ترمیم کی شکل میں این آر او مانگا،اپوزیشن کی تحریک کا دوسرا مرحلہ بھی ناکام ہوگا۔وزیراعظم نے کہاکہ ان کی تحریک صرف این آر او کے لیے ہے، انہوں نے 34 صفحات کا لکھ کر ہم سے این آر مانگا۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیل کے حوالے سے پاکستان کا واضح موقف ہے۔ حکومتی ترجمانوں نے بتایاکہ نوازشریف اور مولانا فضل الرحمان اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے کوششیں کرتے رہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ نوازشریف اور مولانا فضل الرحمان کو ہر فورم پر بینقاب کریں، مولانا فضل الرحمان نے اثاثے بنائے انہیں نیب کے سامنے سرنڈر کرنا ہوگا، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو متحرک ہونے کی ہدایت کی اور کہا کہ ہم جہاد کررہے ہیں مافیا ہمارے خلاف پراپیگنڈہ کررہے ہیں۔پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کو مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے بریفنگ دی،شہزاد اکبر نے اپوزیشن کی نیب قانون میں تجاویز پر بریفنگ دی،وزیر اعظم نے اپوزیشن کی نیب قانون میں تجاویز کو این آر او قرار دیا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ اپوزیشن کہتی ہے ایک ارب سے کم کرپشن پر نیب کارروائی نہ کرے،اپوزیشن کا مطالبہ ہے کرپشن پر نااہلی کی سزا ختم ہو،سینیٹ کے شفاف انتخابات پر اپوزیشن کا دوہرا معیار سامنے آیا ہے،ہم شفاف سینیٹ الیکشن کرانا چاہتے ہیں،اجلاس میں سینیٹ انتخابات کے طریقہ کار میں تبدیلی پر بریفنگ دی گئی ۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...