ترنگا(این این آئی)آلرائونڈر شاداب خان اپنی بائیں ٹانگ میں انجری کے باعث چھ ہفتوں کے لیے کرکٹ سے دور ہوگئے ہیں، لہذا وہ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ اور جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ شاداب خان نیپئر میں کھیلے گئے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کے بعد انجری کا شکار ہوئے تھے۔ قومی اسکواڈ کے ترنگا پہنچنے پر ان کی انجری کا ایم آر آئی سکین کروایا گیا۔سکین میں تشخیص ہوئی ہے کہ شاداب خان کی بائیں ٹانگ کے ریکٹس فیمورس مسل میں بڑے گریڈ کا ٹیئر ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹر، ڈاکٹر سہیل سلیم کا کہنا ہے کہ ایم آر آئی سیکن میں تشخیص ہوئی ہے کہ شاداب خان کی یہ انجری پرانی نہیں بلکہ ابھی نئی ہوئی ہے۔ شاداب خان اس سے قبل انجری کے باعث زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز سے آئوٹ ہوگئے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس انجری کے حوالے سے بہت احتیاط برتنا چاہتے ہیں، لہذا انہیں 6 ہفتوں کا آرام تجویز کیا گیا ہے، میڈیکل پینل شاداب خان کی انجری کا مسلسل جائزہ لیتا رہے گا جس کے بعد ہی وہ ان کی دوبارہ کرکٹ میں واپسی کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ کرے گا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ 3 سے 7 جنوری تک کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز 26 جنوری سے 14 فروری تک جاری رہے گی۔ شاداب خان قومی اسکواڈ کے ہمراہ نیوزی لینڈ میں ہی موجود رہیں گے جہاں پی سی بی کا میڈیکل پینل ان کا ری ہیب پروگرام جاری رکھے ہوئے ہے۔
مقبول خبریں
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...
ہمیں شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے’ ڈی جی( آئی ایس پی آر)
راولپنڈی (این این آئی)ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ...
غزہ میں خوراک کے 9 ٹرکوں کو داخلے اجازت سمندر میں قطرہ ہے،اقوام متحدہ
نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ نے 20 لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں کی آبادی والے علاقے غزہ میں خوراک کے 9 ٹرکوں کے داخلے...
مختلف ممالک سے چھ لاکھ 70 ہزار عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے
ریاض(این این آئی )سعودی وزارت حج عمرہ نے کہا ہے کہ اب تک مختلف ممالک سے 42 فیصد عازمین حج مملکت پہنچ چکے ہیں...
غزہ میں اسرائیلی ناکہ بندی ختم کی جائے ، یورپی یونین
برسلز(این این آئی ) یورپی یونین سربراہ ارسولا وان ڈیر لین نے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی صورتحال ناقابل قبول ہے۔ اس لیے...