مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ صہیونی ریاست میں گذشتہ روز ایک 75 سالہ شخص کرونا کی ویکسین لگائے جانے کے نتیجے میں دم توڑ گیا۔اسرائیل کے عبرانی ریڈیو کی رپورٹ میں کہا گیا کہ 75 سالہ شخص کوامریکی فائزرکمپنی کی ویکسین ی گئی جس کے نتیجے میں اس کی حالت بگڑ گئی۔ اسے اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جاں بر نہیں ہوسکا اور دم توڑ گیا۔اسرائیلی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل حیزی لیوی کا کہنا تھا کہ ایک شخص جو پہلے سے دائمی بیماریوں کا شکار تھا۔ اسے کرونا ویکسین دی گئی مگر اس کی زندگی نہیں بچ سکی ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ موت کرونا ویکسین لگنے سے ہوئی یا اس کی کوئی اور وجہ ہے تاہم اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ویکسین لگائے جانے کے بعد ایک شخص کی موت کی خبر پورے ملک میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جس کے ویکسین کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
مقبول خبریں
اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے...
راولپنڈی(این این آئی)فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ،اعزاز...
وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی...
اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی...
اسحٰق ڈار کا پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت پر چین سے...
بیجنگ /اسلام آباد(این این آئی)بیجنگ میں موجود پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت...
پاک فوج کے آپریشن ” بنیان مرصوص” کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان...
کھاریاں (این این آئی) پاک فوج کے آپریشن " بنیان مرصوص" کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان اور امت مسلمہ کو بھی تقویت...
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...