اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان بار کونسل کا الیکشن رکوانے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نے جاری محفوظ شدہ فیصلہ میں درخواست مسترد کرتے ہوئے کہاکہ 2014ء سے پنجاب بار کونسل کی ممبر پٹشنر بشری قمر نے پاکستان بار کونسل الیکشن کو چیلنج کیا، اٹارنی جنرل کے پاکستان بار کونسل الیکشن کے نو دسمبر کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا گیا، پٹشنر پاکستان بار کونسل کا الیکشن روکنے کی درخواست میں مطمئن نہ کر سکی،الیکشن کے لیگل پریکٹیشنر اینڈ بار کونسل ایکٹ کی خلاف ورزی متعلق عدالت کو مطمئن نہ کر سکی، پٹیشنر پاکستان بار کونسل کے الیکشن میں امیدوار بھی نہیں ہے، سپریم کورٹ کے فیصلوں کے تناظر میں آرٹیکل 199 کے تحت یہ درخواست نہیں سنی جاسکتی۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...