ممبئی(این این آئی) لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے شاعر کا نام لیے بغیر نظم شیئر کرنے پر خاتون شاعر سے معافی مانگ لی۔امیتابھ بچن نے کچھ روز قبل اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر ایک نظم شیئر کی تھی جس پر ایک ہزار سے زائد صارفین نے مختلف انداز کے ساتھ اظہار خیال کیا تھا جب کہ 16 ہزار افراد نے پسندیدگی بھی ظاہر کی۔ اْن کی ٹویٹ پر ایک کمنٹ تیشا اگروال نامی ایک خاتون کا بھی تھا۔تیشا اگروال نے امیتابھ بچن کی ٹویٹ پر عاجزی کے ساتھ کہا کہ ا?پ کی جانب سے غزل شیئر کرنا میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں لیکن اگر ا?پ اس غزل کے ساتھ میرا نام بھی لکھ دیتے تو میری خوشی دوبالا ہو جاتی۔تیشا اگروال کے اس کمنٹ پر امیتابھ بچن خاموش نہ رہے اور انہوں نے لیجنڈ اداکار ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ایک اور ٹویٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ مجھے ابھی معلوم ہوا کہ میں نے جو غزل شیئر کی وہ ا?پ کی تھی کیوں کہ وہ غزل مجھے کسی نے واٹس ایپ پر دی اور مجھے بہت پسند ا?ئی اس لیے میں نے ٹویٹر پر شیئر کردی، لہذا میں اپنی اس غلطی پر ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتا ہوں۔امیتابھ بچن نے اپنی دوسری ٹویٹ میں یہ بھی کہا کہ مجھے علم نہیں تھا کہ اس غزل کا شاعر کون ہے؟ جس پر میں شرمندہ بھی ہوں لیکن میں پھر بھی کہنا چاہتا ہوں کہ اس غزل کا تمام سہرا ا?پ کے سر جاتا ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...