کرونا ویکسین کی 12 لاکھ خوراک کا آرڈر دے دیا ہے،ڈاکٹر عطاالرحمان

0
243

کراچی(این این آئی) کرونا ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر عطا الرحمن نے کہاہے کہ کرونا ویکسین کی 12 لاکھ خوراک کا آرڈر دے دیا گیا ہے، جیسے جیسے ڈریپ منظوری دیگا ویکسین کی اجازت دی جائے گی۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹر عطاالرحمن نے کہاکہ کرونا ویکسین کی ڈیمانڈ بہت زیادہ ہے اس لیے وقت لگ رہا ہے، مارچ سے لے کر دسمبر تک کرونا ویکسین کی زیادہ تر مقدار آ جائے گی۔انھوں نے کہاکہ وقت کے ساتھ نجی شعبے کے لیے بھی کرونا ویکسین کی منظوری دے دی جائے گی۔