راولپنڈی(این این آئی)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ تین دفعہ کا وزیراعظم اپنی بات پر تو کھڑا ہو۔ لیڈر بننا ہے تو ملکی عدالت کا سامنا کریں،کورونا کی صورتحال کو مسلسل مانیٹر کررہے ہیں،صوبہ کے کسی بھی ہسپتال میں دوائی باہر سے منگوانے کی شکایت پر سخت کارروائی ہوگی۔وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے راولپنڈی کے یورالوجی ہسپتال کا دورہ کیا ہے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ راولپنڈی میں کورونا کے 20 نئے کیسز سامنے آئے ہیں،پیرکو 3 ہزار سے زائد کورونا کے مثبت کیسز ہو چکے ہیں،کورونا کی دوسری قسم کے 4 مشکوک مریض لاہور میں سامنے آئے ہیں انکے ایک ہفتہ تک نتائج سامنے آجائیں گے ،صوبہ کے کسی بھی سرکاری ہسپتال میں مریض سے دوائی باہر سے منگوانے پر ایکشن ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ ایم ٹی آئی ایکٹ میں نجکاری نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایم ٹی آئی ایکٹ یہاں لاگو ہوگا،پیسہ حکومت دیگی، ایم ٹی آئی ایکٹ اسمبلی سے پاس ہوگیا ہے،سیالکوٹ کے ایک ہسپتال اور کنگ ایڈورڈ کالج میں ایم ٹی آئی لاگو ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ3 دفعہ کا وزیر اعظم اپنی بات پر تو کھڑا ہو،ملک کا لیڈر بننا ہے تو ملکی عدالت کا سامنا کریں۔ انہوںنے کہاکہ نوازشریف جب ہمارے پاس ہسپتال پہنچے تھے تو ان کے پلیٹ لٹس بہت کم تھے، نوازشریف کی بیماریوں کیلئے ایک بورڈ تشکیل دیا تھا۔نوازشریف سے خود پوچھا کہ آپ باہر سے کوئی ڈاکٹر بلانا چاہتے ہیں
مقبول خبریں
پہلی ملاقات میں ہی ماہین سے شادی کا فیصلہ کر لیا تھا، شہریار منور
لاہور(این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہریار منور نے کہا ہے کہ وہ پہلی ملاقات میں ہی سمجھ گئے تھے ماہین ہی...
بھارت کے لیجنڈری اداکار منوج کمارجمعہ کی صبح چل بسے
ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ انڈسٹری کے ماضی کے معروف اداکار منوج کمار 87سال کی عمر میں جمعہ کی صبح انتقال کر گئے۔بھارتی میڈیا...
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...