وزیراعظم نے پی ڈی ایم کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کی اجازت دیدی

0
274

اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کی اجازت دے دی۔وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی اور الیکشن کمیشن کے سامنے پی ڈی ایم کے احتجاج کے معاملے پر بھی مشاورت کی گئی۔وزیراعظم نے پی ڈی ایم کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو شوق ہے تو وہ اپنا شوق پورا کرلے، احتجاج میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے، تاہم کسی کو قانون کو ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گا۔واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے 19 جنوری منگل کو الیکشن کمیشن کے سامنے دھرنے اور احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم کے احتجاج کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کرنے کے لیے بدھ کو اہم اجلاس بھی طلب کیا ہے جس میں سیکیورٹی سمیت دیگر امور زیر غور آئیں گے۔