اسلام آباد (این این آئی)وزخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خوشی ہے بائیڈن انتظامیہ ترجمان نے وضاحت کر دی ہے کہ کشمیر کے حوالے سے ان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہے، یو اے ای کے تحفظات پاکستان کے حوالے سے مخصوص نہیں ہیں ہم ان کے تحفظات کو دور کر رہے ہیں ۔اپنے بیان میں وزخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایک ٹویٹ سامنے آئی جس کا ہم نے نوٹس لیا اور فی الفور اپنا موقف پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کے ترجمان نے اس کی وضاحت کر دی ہے کہ کشمیر کے حوالے سے ان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہے وہ آج بھی اس کو ایک تسلیم شدہ تنازعہ سمجھتے ہیں جو حل طلب ہے ۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کرونا عالمی وبائی چیلنج کے بعد دنیا کی معشتیں متاثر ہوئیں ہیں ،عالمی سطح پر ایک معاشی بحران دیکھنے میں آیا ہے ،اسی طرح خلیجی ممالک کی معشتیں بھی خاصی متاثر ہوئی ہیں نتیجتاً ملازمتوں میں کمی واقع ہوئی اور بہت سے لوگوں کو واپس آنا پڑا ۔وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا بھر میں ایرلائن بزنس بحران کا شکار ہوا ،ہوٹلز،ریسٹورنٹس لاک ڈائون پابندیوں کی وجہ سے متاثر ہوئے ،کنسٹرکشن انڈسٹری بری طرح متاثر ہوئی ۔انہوں نے کہاکہ میں کچھ عرصہ قبل متحدہ عرب امارات گیا، میری یو اے ای کے وزیر خارجہ سے تفصیلی نشست ہوئی ،میں واضح کر دوں کہ یو اے ای کے تحفظات پاکستان کے حوالے سے مخصوص نہیں ہیں ہم ان کے تحفظات کو دور کر رہے ہیں ،ہماری گفتگو جاری ہے انشااللہ بہتری کے امکانات ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مشن امن 21ہماری بہت بڑی کامیابی ہے، 40ممالک کی بحریہ ان مشقوں میں حصہ لے رہی ہیں ،بلو اکانومی پر تبادلہ خیال ہو گا۔انہوں نے کہا کہ میں عنقریب نیول چیف کی دعوت پر کراچی جا رہا ہوں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...