اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اس حکومت نے پاکستان کو تاریخی مہنگائی دی، غربت میں دھکیل دیا، ہر آدمی موجودہ حکومت سے تنگ ہے،حکومت خود الیکشن چوری کر رہی ہے، احتساب کا ادارہ کرپشن میں ملوث ہے، اسے کون پوچھے گا، عدل کا نظام ایک مذاق بن چکا ہے،حکومت آرڈیننس کے ذریعے آئین بدلنا چاہتی ہے۔منگل کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت ایک آرڈیننس کے ذریعے آئین کو بدلنا چاہتی ہے، ان عدالتوں میں 10 وفاقی وزرا، کم ازکم 3 وزرائے اعظم کے کیس ہیں، ان مقدمات کی حقیقت کا کسی کو علم ہی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ اس حکومت کے ساتھ نہیں چلنا چاہتے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں وکلا کی ہڑتال کے حل کی ضرورت ہے، وکلا کے چیمبرز نہیں گرائے جانے چاہیے تھے، وکلا کے چیمبرز کے لیے جگہ مہیا کی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کے ساتھ جو زیادتی ہوئی اس کا دفاع نہیں کیا جا سکتا، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے ساتھ زیادتی کا دفاع بھی نہیں ہوسکتا۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ حکومت خود الیکشن چوری کر رہی ہے، احتساب کا ادارہ کرپشن میں ملوث ہے، اسے کون پوچھے گا، عدل کا نظام ایک مذاق بن چکا ہے۔انہوں نے کہاکہ بدقسمتی ہے کہ آج پارلیمان مفلوج ہے، اسلام آباد میں عدالتی نظام مفلوج ہے،صرف یہاں نہیں، لگتا ہے پورے ملک میں مفلوج ہے، آئین کو بدلنا صرف پارلیمان کا اختیار ہے۔انہوں نے کہاکہ ڈسکہ میں جو ہوا وہ سب آپ کے سامنے ہے، آج وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کٹہرے میں کھڑے ہوئے ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...