کراچی (این این آئی) عظیم خان کے ساتھ محبت کے ڈراپ سین کے بعد پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے اپنی آنے والی میوزک ویڈیو کی تاریخ کا اعلان کردیا۔صبا قمر نے سوشل میڈیا پر 25 سکینڈ پر محیط ‘چنگاریاں’ کا ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں وہ ہنسنے اور مسکرانے کے بعد روتی ہوئی نظر آتی ہیں۔انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ محبت ایک خاص قسم کی بہادری چاہتی ہے جس میں ہم بار بار چوٹ کھا کر بھی سنبھل جائیں، ‘چنگاریاں’ جو میرے دل سے بہت قریب ہے اور یہ ایک ایسی کہانی پر مبنی گیت ہے جو آپ سب سے متعلق ہے، یہ گیت 5 اپریل کو میری سالگرہ کے موقع پر ریلیز کیاگیا۔اداکارہ نے اس گانے سے متعلق گلوکار مصطفیٰ زاہد کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ یہ بھی لکھا کہ میرے آن اسکرین پسندیدہ ہیرو عماد عرفانی کا بھی شکریہ کہ وہ اس کا حصہ بنے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر کا ایک ساتھ پہلا ویڈیو گانا ‘قبول ہے’ بھی ریلیز ہوا تھا جوکہ ایک اسکینڈل کی صورت اختیار کر گیا تھا۔ بلال اور صبا قمر پر الزام تھا کہ انہوں نے گانے کی عکس بندی کے دوران لاہور کی تاریخی مسجد کا تقدس پامال کیا تھا۔بلال سعید اور صبا قمر کی ویڈیو سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا جس پر بلال سعید نے سامنے آکر معافی بھی مانگی تھی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...