اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ اجلاس میں مسلم لیگ (ن )کے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر بنانے کیلئے 5 تحفے بھجوائے گئے، اپوزیشن لیڈر کی تقرری پر ہمارے دل رنجیدہ ہیں، ہمیں الگ اپوزیشن بینچ الاٹ کیے جائیں۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن )کے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں خفیہ کیمروں کی تحقیقات کی جائیں۔اعظم نذیر تارڑ کے ریمارکس پر گیلانی کی حمایت کرنے والے سینیٹرز نے احتجاج کیا ،بی اے پی کے سینیٹرز کو تحفہ کہنے پر حکومتی اراکین کی جانب سے ہنگامہ اور ایوان میں شور شرابا کیا گیا۔لیگی سینیٹر نے کہا کہ پانچ جماعتوں کے27 سینیٹرز نے الگ اپوزیشن گروپ بنایا ہے ہمیں الگ اپوزیشن بینچ الاٹ کیے جائیں، اپوزیشن مثبت اور تعمیری کردار ادا کرے گی، ہم 5 جماعتیں آزاد گروپ کی حیثیت سے اپوزیشن نشستوں پر بیٹھیں گے۔سینیٹ اجلاس کے دوران یوسف رضا گیلانی کی حمایت کرنے والے دلاور خان گروپ نے بھی الگ نشستیں مانگ لیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...