اسلام آباد (این این آئی)سینٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ اگر سینٹ کا قیام پہلے لایا جاتا تو ملک دولخت نہ ہوتا ،سینیٹ کا الیکشن اتنا آسان نہیں ہوتا،میں ایم این اے کا الیکشن لڑتا رہا اس لیے معلوم نہیں سینیٹر کا انتخاب کتنا مشکل ہے،سینیٹر بننے میں پی ڈی ایم نے بھر پور حمایت کی،بطور وزیراعظم وقفہ سوالات کبھی مس نہیں کی، اوان میں کھلے دل کے ساتھ سب کو ساتھ لیکر چلیں گے،حکومت سمیت جن کو بولنے میں مشکل ہو ہم ان کی آواز بنیں گے۔ پیر کو سینٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سینیٹ کے نو منتخب سینیٹرز کو مبارکبا پیش کرتا ہوں،نو منتخب سینیٹرز سینئرز سے سیکھ کر کام کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ شہید ذولفقار بھٹو نے چھوٹے صوبوں کے احساس محرومی طور کرنے کیلئے سینیٹ کا قیام عمل میں لایا،اگر یہ ایوان پہلے بن جاتاتو ملک دو لخت نہ ہوتا۔ انہوںنے کہاکہ اس ایوان کی بہت اہمیت ہے،رضا ربانی جیسے لوگوں کیلئے اس کی خودمختاری کیلئے کام کیا۔ انہوںنے کہاکہ سینیٹ کا الیکشن اتنا آسان نہیں ہوتا،مجھے سینیٹر بننے میں پی ڈی ایم نے بھر پور حمایت کی۔ یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ قائد اعظم نے پارلیمانی جمہوریت پر زور دیا،میں نے بطور وزیراعظم وقفہ سوالات کبھی مس نہیں کی،میں ایوان میں کھلے دل کے ساتھ سب کو ساتھ لیکر چلیں گے، اور وزراء کو ایوان میں جواب دینے میں مشکل ہوتی تو میں جواب دیتا تھا،اگر کبھی مشکل پیش آئی تو ہم حکومت کی جانب سے بھی بولیں گے۔
مقبول خبریں
28 مئی ہر پاکستانی کے لئے باعث افتخار اور قابل فخر دن ہے،محسن نقوی
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یوم تکبیر پر خصوصی پیغام میں قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے...
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی آذربائیجان کے وزیر دفاع سے ملاقات، دفاعی تعلقات بڑھانے...
راولپنڈی (این این آئی)آرمی چیف، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر (ستارہ امتیاز ملٹری) نے آذربائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل حسنوف اصغر اوغلو سے...
ملک کا دفاع ناقابل تسخیر، دشمن کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے’...
کراچی(این این آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، دشمن کی ہر سازش کا ڈٹ...
پڑوسی ملک کا اکھنڈ بھارت کا منصوبہ بحرِ ہند میں ڈبو دیا جائے گا’...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ پڑوسی ملک کا اکھنڈ بھارت کا منصوبہ بحرِ ہند میں ڈبو دیا...
بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیں گے، کپتان سلمان آغا
لاہور(این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا نے بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں نئے خون کو موقع دینے...