اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم کے فلیگ شپ پروگرام 10ارب درخت سونامی کے آڈٹ پر تنازع کے بعد وزارت ماحولیات بالآخر آڈیٹر جنرل پاکستان کے دفتر سے خصوصی آڈٹ پر رضا مند ہوگئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق قبل ازیں تکنیکی وجوہات کی بنا پر وزارت نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان سے درخواست کی تھی کہ سال 20ـ2019 کیلئے پروگرام کا خصوصی آڈٹ نہ کیا جائے۔وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے 4 جنوری کو ہوئے ایک اجلاس کے نکات میں کہا گیا تھا کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان منصوبے کا خصوصی آڈٹ کریں گے تاہم وزارت ماحولیات نے نکات کے برخلاف کہا کہ اس قسم کا کوئی فیصلہ اجلاس میں نہیں کیا گیا تھا۔بعدازاں 30 مارچ کو اجلاس کے نظرِ ثانی شدہ نکات جاری کیے گئے جس سے یہ بات واضح ہوگئی کہ خصوصی آڈٹ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا بلکہ معمول کا آڈٹ کیا جائے گا۔نکات پر نظرِ ثانی کے اگلے ہی روز وزارت ماحولیات نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان سے درخواست کی تھی کہ خصوصی آڈٹ نہ کیا جائے۔وزار ماحولیات کی جانب سے ارسال کردہ خط میں کہا گہا کہ وزارت منصوبہ بندی کے جاری کردہ نکات غلط پوزیشن ظاہر کرتے ہیں کیوں کہ یہ اجلاس میں ہوئی بات چیت کے مطابق نہیں، اس لیے وزارت منصوبہ بندی نے 30 مارچ کو ترمیم شدہ نکات ارسال کیے چنانچہ ڈائریکٹر جنرل آڈٹ (کلائمیٹ چینج اینڈ انوائرنمنٹ) سے درخواست کی گئی کہ وزارت منصوبہ بندی کی سفارشات پر غور کریں اور 10 ارب درخت سونامی منصوبے کے ریگولر آڈٹ کا پروگرام ری شیڈول کریں۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے نکات کی مخالفت کرنے اور 2 ماہ بعد نظرِ ثانی شدہ نکات جاری کرنے کے بجائے وزارت ماحولیات کو منصوبے کے مثبت اسکور کو فروغ دینے کے لیے خصوصی آڈٹ کا خیر مقدم کرنا چاہیے تھا۔ایک افسر نے نام نہ بتانے کی شرط پر کہا کہ مجھے کچھ اندازہ نہیں کہ ہماری وزارت خصوصی آڈٹ سے گریز کیوں کررہی ہے، اس چیز سے نظریں اٹھی ہیں اگر اجلاس کے نکات میں غلطی بھی تھی تو وزارت کو خصوصی آڈٹ کے لیے جانا چاہیے تھا
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...