پیانگ یانگ (این این آئی)شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کے امکان کو مسترد نہیں کیاہے تاہم یہ بھی کہاہے کہ ان کا ملک جو بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ مخاصمانہ تعلقات کے لیے زیادہ بہتر طور پر تیار رہے گا۔شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق کم جونگ ان نے کہاکہ شمالی کوریا امریکا کے ساتھ تصادم کے لیے تیار رہے گا۔ حکمراں ورکرز پارٹی آف کوریا کی سینٹرل کمیٹی کی ہونے والی میٹنگ میں کم جونگ ان نے نئی امریکی انتظامیہ کی پالیسیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے وائٹ ہاوس کے ساتھ تعلقات کے اپنے لائحہ عمل کی تفصیلات بتائیں۔کم نے مذاکرات اور تصادم دونوں ہی کے لیے پوری طرح تیار رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے تاہم خصوصی طورپر اپنے ملک کے وقار کی حفاظت کے خاطر ہر طرح کے تصادم کے لیے مکمل طور پر تیار رہنے اور ایک معتبرپرامن ماحول کو یقینی بنانے پر زور دیا۔
مقبول خبریں
ملک میں کسی کو انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیر اعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں کسی کو انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔وزیر اعظم...
بھارتی سٹار بیٹر ویرات کوہلی نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
پرتھ (این این آئی) بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے اہم سنگ میل عبور کر لیا۔ویرات کوہلی نے پروفیشنل کرکٹ میں سنچریوں کی...
پاکستان کی ٹیم اچھی کارکردگی کے بعد تسلسل برقرار نہیں رکھ پاتی’کامران اکمل
لاہور(این این آئی)سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے قومی ٹیم کی حالیہ کارکردگی پر اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے ٹیم میں خامیوں کی نشاندہی...
سابق کرکٹر عبدالرزاق کا دیدار سے محبت کا اعتراف
لاہور(این این آئی)پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اّل راؤنڈر عبدالرزاق نے اپنی ماضی کی محبت کو یاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابقہ...
بھارت، فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم”وکھری” نے دھوم مچا دی
نئی دہلی(این این آئی) بھارت کے شہر نئی دہلی میں منعقد ہونے والے پانچویں ییلو اسٹون انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم''وکھری'' نے دھوم...