اسلام آباد (این این آئی)چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ گھریلو تشدد کی ممانعت اور بزرگ شہریوں کے تحفط کے بلز کی منظوری پیر کو لے لیں گے ۔جمعہ کو اجلاس کے دور ان مسلم لیگ (ن) کے اعظم نذیر تاررڑ نے کہا کہ گھریلو تشدد کا شیری رحمان کا نجی بل بھی ایوان میں آیا تھا ، رانا مقبول کا نجی بزرگ شہریوں کے تحفظ کا بل بھی پیش کیا گیا تھا،ہمیں ایک دن تو دے دیں کہ ہم بلز کو پڑھ تو لیں ، بل پیر کو منظور ہو جائے گا،شیری رحمان کے گھریلو تشدد کے نجی بل کو میں نے کمیٹی میں شیری رحمان کے ساتھ بیٹھ کر دیکھا تھا ،گھریلو تشدد کا حکومتی بل ڈیڑھ سال قبل آیا ،قائمہ کمیٹی سے آئے بل تو قومی اسمبلی میں فوری منظوری کے لیے پیش کر دیے جاتے ہیں ۔شیری رحمان نے کہاکہ ممبر پانچ پانچ سال کام کرکے نجی بلز لیکر آتے ہیں لیکن نجی بلز غائب ہو جاتے ہیں ، میرا گھریلو تشدد کی ممانعت کا بل غایب ہو گیا اور حکومتی بلز بن کر آ گیا نجی بلز سینیٹ میں آتے ہیں اور غایب ہو جاتے ہیں ،میرے انسانی حقوق سے متعلق دو بلز غائب ہیں ،بچوں کی شادی ممانعت کا بل سینیٹ سے پاس ہوا گیا لیکن قومی اسمبلی میں سامنے نہیں آ رہا ،بعد میں وہ حکومتی بلز بن کر آ جاتے ہیں ۔شیری رحمان نے کہاکہ جس دن بچوں کی شادی کی ممانعت کا بل قومی اسمبلی میں آیا تو میں اس کی خود حمایت کروں گی ، بلکہ پیش بھی کر دوں گی ،شیری رحمان کا گھریلو تشدد کا بل ، بچوں کی شادی کی ممانعت کا بل میں قومی اسمبلی میں چیک کرتی ہوں گھریلو تشدد کی ممانعت اور بزرگ شہریوں کے تحفط کے بلز کی منظوری پیر کو لے لیں گے ، گھریلو تشدد کی ممانعت اور بزرگ شہریوں کے تحفط کے بلز کی منظوری پیر تک موخر کردی گئی
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...