جب تک این ایف سی ایوارڈ نہیں دیں گے تب تک ہر بجٹ غیر آئینی ہوگا،بلاول بھٹوزر داری

0
193

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آئندہ مالی سال بجٹ اور حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جب تک این ایف سی ایوارڈ نہیں دیں گے تب تک ہر بجٹ غیر آئینی ہوگا،اگر تاریخی ترقی ہے تو تاریخی غربت، بے روزگاری کیوں ہے؟،پی ٹی آئی کی حکومت میں گدھوں کی آبادی میں اضافہ ہوا ہے،حکومت نے بجٹ کے ذریعے عوام پر بالواسطہ طریقے سے ٹیکسز کا طوفان کھڑا کردیا جو سب سے زیادہ نقصان عام آدمی کو پہنچائے گا،جو کرکٹ کھیلتا تھا اسے منتخب کرکے جوہری ملک کی بھاگ دوڑ دے دی گئی ،حکومتی اراکین اپنے حلقوں میں منہ دکھانے کے قابل نہیں ہیں،اسمبلی میں ہنگامہ آرائی والا دن تاریخ کا سب برا دن تھا ،بھارتی جاسوس کو این آر او دیا ، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو بجٹ بک سے مارا’،’سیاسی قیمت ادا کرنی پڑے گی،گیس کو کہیں اور دینے سے پہلے سندھ کے ضلع گھوٹکی میں گیس دینا پڑے گی،افغانستان پر سفارتی پالیسی سے آگاہ کیا جائے۔جمعہ کو چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زر داری نے بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو طنزیہ کہا کہ آپ کو نیا پاکستان مبارک ہو، خبردار اگر آپ میں سے کسی نے پھر سے اس ناجائز، نالائق اور نااہل ترین حکومت کیلئے ریاست مدینہ کا لفظ استعمال کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ اپوزیشن کو پی ٹی آئی آئی ایم ایف بجٹ پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع نہ ملے اور اسے عوام کے سامنے ایکسپوز نہ کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں قومی اسمبلی جو کچھ ہوا وہ دراصل 4 فیصد گروتھ سے متعلق جھوٹ کو چھپانے کی سعی تھی۔بلاول بھٹو نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ‘عوام کو اپوزیشن کی تقاریر کی ضرورت نہیں وہ تو حکومت کی جانب سے پیدا ہونے والی مہنگائی کی سونامی میں ڈوب رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو ادویات نہیں خریدسکتا، بے روزگار ہے، انہیں معلوم ہے کہ معاشی ترقی کے دعوے جھوٹے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں عالمی معاشی بحران تھا، مہنگائی تھی اور دو سیلاب کا سامنا بھی کیا لیکن کبھی عوام کو لاوارث نہیں چھوڑا