اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر برائے معاشی امور عمر ایوب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو کہہ دیا ہے کہ ہماری منزل ایک ہی ہو گی، لیکن طریقہ کار مختلف ہوسکتا ہے۔برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے معاشی امور عمر ایوب نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور ہماری منزل پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ہے، اور وزیر اعظم عمران خان اور ان کی معاشی ٹیم نے بھی آئی ایم ایف سے کہا ہے کہ ہماری منزل ہماری ایک ہی ہو گی لیکن ہمارے طریقہ کار میں اختلاف ہوسکتا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں روپے کی قدر میں کمی کی بات کرتے ہوئے کہا کہ کہ ان کے ہی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے یہ سلسلہ شروع کیا۔ سابق حکومت نے ڈالر کی قدر کو مصنوعی طور پر کم کیا، جس کے باعث ملکی برآمدات پر منفی اثر پڑا اور ہماری درآمدات سستی ہوگئیں، اور ہرچیز باہر سے آنا شروع ہوگئیں، مسلم لیگ (ن) نے 24 ارب ڈالرز صرف روپے کو 100پر رکھنے کیلئے استعمال کیے۔عمرایوب نے کہا کہ پاکستان بیرونی قرضوں کی مد میں سالانہ 10 سے 12 ارب ڈالرز لے رہا ہے اور اس میں سے 90 فیصد رقم سابق حکومتوں کے لیے ہوئے قرضوں کی ادائیگیوں پر خرچ ہورہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ جب تک وزارت توانائی کا قلمدان میرے پاس تھا ہم نے آئی ایف کو کہا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اشیا خورونوش چینی، گندم، آٹا اور تیل کی قیمتیں دنیا کے مقابلے میں پاکستان میں کم ہیں، ہمارا ملک تیل پیدا کرنے والا ملک نہیں لیکن پھر بھی یہاں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں خطے کی نسبت کم ہیں۔ نجی شعبوں میں مزدور کو کم سے کم اجرت 20 ہزار روپے کی فراہمی ممکن ہے، لیکن مارکیٹس میں اسے یقینی نہیں بنایا جا سکتا۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...