افغان امن مذاکرات میں کوئی اہم پیش رفت اب تک نہیں ہوئی، قطری وزیرخارجہ

0
276

دوحہ (این این آئی)قطری وزیرخارجہ محمد بن عبدالرحمان نے کہا ہے کہ قطر میں جاری افغان امن مذاکرات میں کوئی اہم پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کی وجہ سے بھی ان مذاکرات کو وقت کی کمی کا دبا ئولاحق ہو گیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دوحہ میں جاری ان مذاکرات کا ہدف یہ ہے کہ کابل حکومت اور طالبان کے درمیان افغانستان کے مستقبل کے حوالے سے کوئی اتفاق رائے پیدا ہو جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کی وجہ سے بھی ان مذاکرات کو وقت کی کمی کا دبا ئولاحق ہو گیا ہے۔