نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن نے فائزر ویکسین کی پہلی خوراک لگوالی

0
267

آکلینڈ (این این آئی)نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن نے فائزر ویکسین کی پہلی خوراک لگوالی ۔گزشتہ روز ویکسین کی پہلی خوراک لگوانے کے بعد جاری کئے گئے ایک بیان میں وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن نے بتایاکہ میں نے اپنی پہلی ویکسین کی خوراک آکلینڈ کے مینوریوا ویکسینیشن سنٹر سے لگوالی ہے ۔انہونے کہاکہ جب میں ویکسینیشن سینٹر پہنچی تو کسی نے مجھ سے سوال کیاکہ آپ ویکسین اب کیوں لگوا رہی ہیں پہلے کیوں نہیں لگوائی انہوںنے کہاکہ یہ ایک مناسب سوال تھا جس کا جواب دینا ضروری ہے ۔انہوںنے کہاکہ میں نے پہلے ویکسین اس لئے نہیں لگوائی کیونکہ ہماری ترجیح وہ لوگ تھے جنہیں کرونا وائرس ہونے کا زیادہ خطرہ تھا میں اب اس لئے ویکسین لگوا رہی ہوں کہ بطور وزیراعظم مجھے اس ویکسین پر کتنا یقین ہے کوویڈ کے خلاف ویکسین سے حفاظت اور اس کے اثر سے نیوزی لینڈ پر اثر پڑے گا ۔انہوںنے کہاکہ اب تک تین لاکھ لوگوں کو ویکسین لگا چکے ہیں اور آئندہ چند دنوں میں دس لاکھ لوگوں کو ویکسین لگانے اہم سنگ میل عبور کر نے کی راہ پر گامزن ہیں ۔انہوںنے کہاکہ حکومت نے تمام لوگوں کو ویکسین لگانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق 28جولائی کو ساٹھ سال سے زائد عمر کے افراد اور گیارہ اگست سے 55سال کے عمر کے لوگوں کو ویکسینیشن کیلئے مدعو کیا جائیگا جس کے بعد عمر کے حساب سے باقی گروپوں کو بھی ویکسین کیلئے بلایا جائیگا ۔ انہوںنے لوگوں سے اپیل کی کہ جب آپ کے ایج گروپ کی باری آئے تو آپ جتنا جلدی ہو سکے ویکسینیشن کروائیں یہ ہم سب کیلئے بہتر ہوگا ۔انہوںنے کہاکہ ہمارے پاس فائزر ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے اور اس سال کے آخر تک سولہ سال سے زائد عمر کے ہر شخص کو ویکسین لگا دی جائیگی انہوںنے کہاکہ نیوزی لینڈ میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین کی فراہمی یقینی بنائیں گے تاکہ کرونا وائرس کے خلاف اپنی آزادی برقرار رکھ سکیں اور دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہو سکیں جو کوویڈ فری ممالک ہوں ۔ وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں لوگوں سے اپیل کی کہ جلد از جلد ویکسین لگوائیں تاکہ ہم ایک دوسرے کی دیکھ بھال اور پیاروں کو محفوظ رکھنے کو یقینی بنا سکیں ۔