ڈیرہ غازی خان ،آر پی او فیصل رانا کی تعیناتی کے9ماہ میں 13کروڑ18لاکھ ریکارڈ ریکوری

0
325

ڈیرہ غازی خان (این این آئی)آر پی او فیصل رانا کی تعیناتی کے9ماہ میں ڈیرہ ریجن میں 13کروڑ18لاکھ16ہزار روپے کی ریکارڈ ریکوری ،قانون شکن گینگسٹرزاورڈکیتی کی سنگین وارداتوں کے خطرناک ملزمان سمیت5ہزار2سو 41ملزمان گرفتار کر کے ساڑھے 31من چرس،سوا من افیون،26کلو ہیروئن سمیت بھاری مقدار میں منشیات بر آمد کرلی گئی ،منشیات کے بین الصوبائی اسمگلرز بھی پکڑے گئے ۔تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کو ڈی جی خان ریجن میں بطور ریجنل کمانڈر تعینات ہوئے9ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے،اس دورانیہ میں آر پی او فیصل رانا کی پروفیشنل کمانڈ کی بدولت ریجن کے چاروں اضلاع میں کرائم کی شرح کم جبکہ سنگین وارداتوں کے ٹریس ہونے کی شرح اور ریکوری میں کئی گنا ریکارڈ اور تاریخی اضافہ ہوا،چاروں اضلاع کی پولیس نے 9مہینوں میں مخلتف ڈکیت گینگوں،اشتہاری ملزمان اور قانون شکن گینگسٹرز سمیت 5ہزار2سو41ملزمان گرفتار کئے جن سے پولیس نے مختلف سنگین وارداتوں میں چھیناجانے والا13کروڑ18لاکھ16ہزار روپے مالیت کا سامان بر آمد کیا جسے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا،چاروں صوبوں کے سنگھم پر ہونے کی وجہ سے ڈی جی خان میں منشیات کے بین الصوبائی اور بین الاضلاع اسمگلنگ کے خدشات ملک بھر سے زیادہ ہیں،آر پی او فیصل رانا نے منشیات کی اسمگلنگ روکنے پر بھر پور فوکس رکھا،بین الصوبائی و بین الاضلاعی داخلی اور کارجی راستوں پر مؤثر سنیپ چیکنگ کی وجہ سے منشیات کی اسمگلنگ کا ہر سطح پر ناکام بنا کر منشیات کے بدنام اسمگلرز گرفتار کر کے ان سے ساڑھے31من چرس،سوا من کے قریب افیون،26کلو ہیروئین سمیت منشیات کی بڑی اور بھاری کھیپ بر آمد کی جس کی قیمت عالمی مارکیٹ میں کروڑوں روپے میں بتائی جاتی ہے،آر پی او فیصل رانا کے سنگین وقوعہ جات پر نوٹس لے کر اس کا بار بار فالو اپ لینے کی وجہ سے سنگین وارداتیں جلد ٹریس ہوئیں ملزمان گرفتار ہوئے اور ریکوری ہوئی،آر پی ا وفیصل رانا کی اس کارکردگی کو عوامی سطح پر سراہا جا رہا ہے،آر پی او نے اس شاندار کارکردگی کو شہدائے پولیس ڈیرہ ریجن کے نام کرتے ہوئے اس کے تسلسل کے لئے بھر پور عزم کا اظہار کیا ہے.
٭٭٭٭٭