کوئی ابہام نہیں جو کوئی بھی بے گناہوں کو قتل کرتا ہے وہ دہشت گردی ہے، وزیر اطلاعات

0
193

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ اس میں کوئی ابہام نہیں کہ جو کوئی بھی بے گناہوں کو قتل کرتا ہے وہ دہشت گردی ہے۔ اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ اس میں کوئی ابہام نہیں کہ جو کوئی بھی بے گناہوں کو قتل کرتا ہے وہ دہشت گردی ہے، اس میں ملوث افراد دہشت گرد ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہم اپنی ہی سرزمین پر دہشت گردی کا شکار رہے ہیں اور اس طرح کے بزدلانہ حملوں میں اپنے پیاروں کو کھو جانے والوں کا درد سمجھ سکتے ہیں۔