اسلام آباد (این این آئی) وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہاہے کہ بلاول بھٹو زر داری ہمت کرے اور سندھ کی عوام کو بتائے وفاقی حکومت کی جانب سے این ایف سی کی مد میں سندھ حکومت کو جاری ہونے والا 1900 ارب روپیہ کہاں خرچ کیا ہے؟ ۔ اپنے بیان میں فرخ حبیب نے کہاکہ کہ بلاول بھٹو زر داری ہمت کرے اور سندھ کی عوام کو بتائے وفاقی حکومت کی جانب سے این ایف سی کی مد میں سندھ حکومت کو جاری ہونے والا 1900 ارب روپیہ کہاں خرچ کیا ہے؟۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نااہلی کا عالم ہی ہے کہ اس سال کے ترقیاتی بجٹ کا تقریبا 60 فیصد ابھی تک خرچ نہیں کرسکے۔انہوںنے کہاکہ مولانا فضل الرحمان نے امریکی سفیر کا آشیرباد حاصل کرنے کے لیے خود کو غلامی کے لیے پیش کیا۔ٹوئٹر پر انہوں نے لکھا کہ وکی لیکس میں انکشاف ہوا کہ فضل الرحمان نے خودکو غلامی کیلئے پیش کیا۔انہوںنے کہاکہ سابق امریکی سفیرکا آشیر بادحاصل کرنے کیلئے مولانا نے خود کو غلامی کیلئے پیش کیا تھا، فضل الرحمان نے کبھی ڈرون حملوں کے خلاف بات نہیں کی۔فرخ حبیب نے کہا کہ فضل الرحمان صرف پی ڈی ایم پر ایزی لوڈ کے لیے دبا ڈال سکتے ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...