اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ الیکشن کسی پارٹی کا نہیں قوم کا ایشو ہے، 1970 کے انتخابات کے علاوہ ایسا کبھی نہیں ہوا دھاندلی کا الزام نا لگا ہو۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہاکہ انتخابی اصلاحات، الیکٹرانک ووٹنگ، سمندرپار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا ناگزیر ہے۔سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ شفافیت کی جانب ایک اہم قدم ہے، ہارنے والا کھلے دل سے شکست قبول کرے گا۔انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف ہرعوامی مفاد کی قانون سازی پر بارگین کرنا چاہتی ہے، اپوزیشن کی پوری کوشش ہوتی ہے عوامی قانون سازی کے بدلے کسی طرح سے این آر او لے لیں۔فیصل جاوید نے کہاکہ اپوزیشن کی کوشش ہوتی ہے کہ نیب قوانین میں اپنی مرضی کی ترامیم کر پائیں، حزب اختلاف کو تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...