اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف ایک ٹیکنیکل فورم ہے،بھارت کو فورم کے سیاسی استعمال کی اجازت نہیں ملنی چاہیے،ہمیں 27 ایکشن آئٹمز دیے گئے جس میں سے 26 پر کام مکمل کر چکے ہیں، پاکستان کو مزید گرے لسٹ میں رکھنا نامناسب ہو گا۔ ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے اہم بیان میں انہوںنے کہاکہ ایف اے ٹی ایف ایک ٹیکنیکل فورم ہے، ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے پاکستان تکنیکی لوازمات پورے کر چکا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں 27 ایکشن آئٹمز دیے گئے جس میں سے 26 پر کام مکمل کر چکے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ستائیسویں نکتے پر بھی بھرپور کام ہو چکا ہے، اس صورت حال میں پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا۔ انہوںنے کہاکہ اگر پاکستان پر محض ایک تلوار لٹکانا مقصود ہے تو یہ اور بات ہے، دیکھتے ہیں کہ پلیمری اجلاس میں کیا فیصلہ ہوتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت اس فورم کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنا چاہتا ہے، بھارت کو اس فورم کے سیاسی استعمال کی اجازت نہیں ملنی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کو مزید گرے لسٹ میں رکھنا نامناسب ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان نے عالمی رائے اور قومی مفاد کو پیش نظر رکھتے ہوئے اہم فیصلے کیے، پاکستان نے دیگر ممالک کو اعتماد میں لیا۔ انہوںنے بتایاکہ وزیر اعظم صاحب نے اپنی سطح پر مختلف ممالک کی قیادت سے رابطے کیے ، جو قانون سازی درکار تھی وہ ہم نے کی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کیے۔ انہوںنے کہاکہ گرے لسٹ کا تحفہ ہمیں ورثے میں ملا، ہماری حکومت آنے سے پہلے پاکستان گرے لسٹ میں جا چکا تھا۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی۔ انہوںنے کہاکہ آج دنیا اعتراف کر رہی ہے کہ ایسے ٹھوس اقدامات، پاکستان میں پہلے کسی حکومت نے نہیں اٹھائے، میری نظر میں پاکستان ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کر چکا ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزارتِ خارجہ اپنا واضح موقف پیش کر چکی ہے اور بہت سے ممالک پاکستان کے موقف کو تسلیم بھی کر چکے ہیں، چاہتے ہیں پاکستان گرے لسٹ سے نکل کر وائٹ لسٹ میں آ جائے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...