اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہاہے کہ چیئرمین نیب کو پارلیمان میں طلب کرنے کے معاملے پر خود پارلیمنٹ دبائومیں ہے۔احتساب عدالت اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب کو پارلیمان میں طلب کرنے کے معاملے پر خود پارلیمنٹ دبائومیں ہے،چیئرمین نیب کی طلبی کے معاملے پر چیئرمین سینیٹ دبائو میں ہے، چیئرمین سینیٹ کہتے ہیں چیئرمین نیب کو چھوڑ دیں طلب نہ کریں۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے بتایاکہ نیب عدالت کے چکر لگا لگا کر بالاآخر فرد جرم عائد ہو گئی ہے،یہی کہوں گا احتساب عدالت نے غلط فرد جرم عائد کی ہے۔ چیئرمین نیب کو اسی عدالت میں لیکر آئینگے۔جاوید اقبال کو اس ریفرنس میں بطور گواہ پیش کرینگے۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ملک میں بزنس مینوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے، ایک ایک گھنٹہ ٹی وی پر آکر چیئرمین نیب لیکچر دیتا ہے،وزیراعظم چیئرمین نیب کو ملک کا وزیر خزانہ لگا دے۔ چیئرمین نیب کو دوبارہ نیب چیئرمین کے عہدے پر لگایا گیا تو ملک کی معیشت کو پٹھہ بیٹھ جائیگا۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا حکومت نیب کو استعمال کر رہی ہے، نیب نے اپوزیشن جماعتوں کے خلاف کیسز پر زور دیا ہوا ہے،نیب چاہتی ہے کہ اپوزیشن پارٹیز چپ رہے،نیب نے اپوزیشن لیڈرز کو جیل میں بھی ڈالا، تاکہ وہ چپ رہے، لیکن وہ چپ نہیں رہیں گے۔ نیب اپوزیشن پارٹیوں سے انتقامی کاروائیاں کر رہی ہے،ایسا لگتا ہے نیب ادارے کو نیب والے ہی ختم کر دیں گے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...