اسلام آباد (این این آئی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ طالبان کو اگر بین الاقوامی برادری میں اپنی جگہ بنانی ہے تو انہیں امن ثابت کرنا ہو گا،طالبان بھی افغان ہیں، تمام فریقین نے فیصلہ کرنا ہے کہ کس طرح کا افغانستان چاہیے،طالبان امریکہ امن معاہدے میں پاکستان کا اہم کردار ہے،افغانستان کے حوالے سے پاکستان کا کردار تعمیری تھا اور آئندہ بھی رہے گا، اگر افغانستان میں حالات خراب ہوتے ہیں تو پاکستان متاثر ہو گا،بلاول لکھی ہوئی تقریر پڑھتے ہیں،بلاول بھٹو بچہ ہے، سیکھے گا اسے سمجھ آجائے گی۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ طالبان کو دوسرے فریق میں یکسوئی نہیں دکھائی دے گی تو وہ کہیں گے کہ کس سے بات کریں؟انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا عمل جاری ہے اور افغان وزیر داخلہ، وزیر دفاع کو تبدیل کردیا گیا،طالبان بھی افغان ہیں، تمام فریقین نے فیصلہ کرنا ہے کہ کس طرح کا افغانستان چاہیے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اس خطے کا اہم ترین ملک ہے، طالبان امریکہ امن معاہدے میں پاکستان کا اہم کردار ہے۔ انہوںنے کہاکہ افغانستان کے حوالے سے پاکستان کا کردار تعمیری تھا اور آئندہ بھی رہے گا، اگر افغانستان میں حالات خراب ہوتے ہیں تو پاکستان متاثر ہو گا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاک امریکہ آفیشل لیول پربات چیت ہوتی رہتی ہے لیکن بہتری کی گنجائش ہے، لنزے گراہم یا دیگر لوگوں کو یہ سوال پوچھنا چاہیے کہ پاکستان کو کیوں نظرانداز کیا جا رہا ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی سے متعلق انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو بچہ ہے، سیکھے گا اسے سمجھ آجائے گی، بلاول لکھی ہوئی تقریر پڑھتے ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...