کابل ائیرپورٹ پردھماکوں میں ترک فوجیوں کا نقصان نہیں ہوا،وزارتِ دفاع

0
280

انقرہ (این این آئی )ترکی کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ افغان دارالحکومت کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے باہر دوخودکش بم دھماکوں میں اس کے فوجیوں کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارتِ دفاع نے ٹویٹر پرجاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ کابل کے ہوائی اڈے کے باہر دو دھماکے ہوئے ہیں۔ان میں ہمارے یونٹوں کا کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔