اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان سے محفوظ انخلا کے حق میں قرارداد منظور

0
258

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان سے محفوظ انخلا کے حق میں قرارداد منظور کرلی گئی۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق 15 رکنی کونسل کے 13 اراکین نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ چین اور روس اجلاس سے غیر حاضر رہے۔سلامتی کونسل کے ہونے والے ہنگامی اجلاس میں طالبان سے ملکیوں اور غیر ملکیوں کے محفوظ انخلا کی پاسداری کا مطالبہ کیا گیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل سلامتی کونسل کا اجلاس افغانستان پر طالبان کے کنٹرول حاصل کرنے کے ایک دن بعد 16 اگست کو ہوا تھا۔