اسلام آباد(این این آئی)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب نے اپنے ملک کو تو مفلوج کر دیا، اب دوسرے ممالک سے تعلقات خراب کر رہا ہے، ہمارے ایل این جی معاہدے سے چھ سالوں میں بیس ارب ڈالرز کا فائدہ ہوا،احتساب کے نام پر سیاسی وفاداریاں تبدیل کرانے کی کوشش کی جارہی ہے،نیب موجودہ حکومت کے مہنگی ایل این جی خریدنے پر تحقیقات نہیں کرے گا۔منگل کو احتساب عدالت میں ایل این جی ریفرنس کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ تین سالوں سے عدالت میں پیش ہورہا ہوں مگر آج تک علم نا ہوسکا کہ کیس کیا ہے؟ انہوںنے کہاکہ نیب نے اپنے ملک کو تو مفلوج کر دیا، اب دوسرے ممالک سے تعلقات خراب کر رہا ہے، موجودہ حکومت کے دور میں کیے گئے مہنگے ایل این جی منصوبوں پر تو نیب کوئی کارروائی کریگا؟احتساب کے نام پر سیاستدانوں کی وفاداری تبدیل کرائی جارہی ہیں۔لیگی رہنما نے کہاکہ ہر چیز بدنیتی پر مبنی ہے، چیئرمین نیب کی مدت میں توسیع کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں، جسٹس ریٹائرڈ جاوید کی مدت ملازمت کی صورت میں سپریم کورٹ جانے کی دھمکی بھی دیدی۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...