واشنگٹن(این این آئی)امریکا کی اسٹینفرڈ یونیورسٹی کے پروفیسرز کے ایک گروپ نے ملک کے محکمہ انصاف سے مطالبہ کیا ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں جامعات میں چین کے جاسوسوں کی تلاش کے لیے شروع کیا گیا پروگرام بند کردیا جائے۔پروفیسرز کا موقف ہے کہ یہ پروگرام نسلی امتیاز اور متعدد سائنس دانوں کو دہشت زدہ کرنے کا باعث بن رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا کہ 8 ستمبر کو لکھے گئے خط میں نشاندہی کی گئی ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018 کے اواخر میں چائنا انیشیوٹیو کے نام پروگرام شروع کیا تھا، جس کا مقصد چین کی جانب سے امریکی ٹیکنالوجی کی چوری روکنا تھا لیکن ابتدا سے ہی یہ پروگرام دعوے کے مطابق مشن سے دور ہے۔پروفیسرز کی جانب سے لکھے گئے اس خط میں اسٹینفرڈ کی فیکلٹی کے 177 اراکین کے دستخط ہے اور اس کو آج عوام کے لیے بھی جاری کردیا گیا۔خط میں کہا گیا کہ اس سے امریکا کی تحقیق اور ٹیکنالوجی کی مسابقت متاثر ہو رہی ہے اور یہ جانب داری کو ہوا دیتا ہے اور یہ نسلی امتیاز کے بارے میں تشویش پیدا کرتا ہے۔امریکی محکمہ انصاف کے ترجمان وین ہورنبکل سے چائنا انیشیٹیو پر تنقید کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ حکومت امریکی قومی سلامتی اور ہماری خطرے میں ڈالنے کی چینی حکومت کی غیرقانونی کوششوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ایشیائی نژاد امریکیوں کیخلاف نفرت انگیز جرائم کا اعتراف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں امتیازی سلوک کے حوالے سے انتہائی تشویش ہے۔محکمہ انصاف نے چائنا انیشیوٹیو سے متعلق کم از کم 27 کیسز کی تفصیلات شائع کردی ہیں، جس میں نتائج سمیت غلطی کے مرتکب افراد بھی شامل ہیں جبکہ چند کیسز واپس لیے گئے ہیں اور چند زیر تفتیش ہیں۔میسیچیوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور ہاورڈ یونیورسٹی میں پروفیسرز بھی ان افراد میں شامل تھے جن پر اس حوالے سے الزامات عائد کیے گئے ہیں اور اسی طرح جزوقتی اسکالرز کے طور پر کام کرنے والے 5 چینی سائنس دان بھی گزشتہ برس شامل کیے گئے تھے تاہم رواں برس جولائی میں ان سب پر عائد الزامات واپس لیے گئے
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...