لاہور( این این آئی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے الیکشن کمیشن کی خالی نشستوں پر تقرر کے لیے وزیر اعظم عمران خان کو نام ارسال کر دئیے ۔قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے وزیر اعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل نہیں کیا جس کے مطابق وزیر اعظم کو معاملے پر قائد حزب سے سنجیدہ اور بامعنی مشاورت کرنی تھی۔اپنے خط میں انہوں نے لکھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق مشاورت کو موثر بامعنی، بامقصد، اتفاق رائے پر مبنی ہونا چاہیے جس میں صوابدیدی یا ناانصافی کی شکایت کی کوئی گنجائش باقی نہ رہتی ہو اور اس کے ذریعے اتفاق رائے پیدا کرنے کی ہر طرح سے سنجیدہ، مخلصانہ اور حقیقی کوششیں کی جائیں۔پنجاب کے ممبران کے لئے شہباز شریف کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو جو نام بھیجے گئے ان میں جسٹس (ر)طارق افتخار احمد، محمد جاوید انور، جسٹس (ر)مشتاق احمد، خالد مسعود چوہدری، عرفان قادر اور عرفان علی کے نام شامل ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخواہ الیکشن کمیشن کے ممبرز کے لیے سید افسرشاہ ، سردار حسین شاہ اور سہیل الطاف کے نام تجویز کیے گئے ۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...