تل ابیب (این این آئی )اسرائیل کے آرمی چیف اویو کوچاوی نے زور دیا ہے کہ تل ابیب ایران کی فوجی صلاحیتوں کو تباہ کرتا رہے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق جنرل کوچاوی نے کہا کہ ایران کی صلاحیتوں کو تباہ کرنے کے لیے اسرائیلی فوجی آپریشن ہر محاذ پر اور ہر وقت جاری رہے گا۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایران کے جوہری منصوبے کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمارے منصوبے توسیع اور ترقی کر رہے ہیں۔کوچاوی کے بیانات اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز کی جانب سے ایران کی جانب سے قبرص میں اسرائیلی اہداف کے خلاف شروع کیے گئے جارحانہ آپریشن کو ناکام بنانے کے اعلان کے ایک دن بعد سامنے آئے ۔گینٹز نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ایران کی طرف سے قبرص میں اسرائیلی اہداف کے خلاف شروع کی گئی ایک اور جارحانہ کارروائی کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران اب بھی ایک عالمی اور علاقائی چیلنج کے طور پر اسرائیل کے لیے ایک چیلنج ہے۔قابل ذکر ہے کہ گذشتہ پیر کو اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے ایرانی حکام پرشدید تنقید کرتے ہوئے زور دیا کہ تہران دہشت گرتحریکوں کی حمایت اور مدد کر رہا ہے۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...