بیجنگ(این این آئی )چین کے شمالی صوبے شین زی میں ہونے والی طوفانی بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے اور لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔چینی میڈیا کے مطابق شین زی میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث صوبے کے 70 اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مکانات تباہ ہونے کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے۔کئی روز سے جاری بارش کے باعث صوبے میں17 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد شدید متاثر ہوئے۔ چینی حکام کا کہنا تھا کہ شدید بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی صورت حال کے پیش نظر فوری طور پر ایک لاکھ 20 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا جبکہ مختلف حادثات میں 17000 کے قریب مکانات تباہ ہوئے اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 4 پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوئے تاہم حکام کی جانب سے دیگر ہلاکتوں کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔چین کے محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا تھا کہ طوفانی بارشوں کے باعث فلاحی کاموں میں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ شین زی میں پیدا ہونے والی سیلابی کیفیت صوبے ہنان میں رواں برس کے آغاز میں آنے والے سیلاب سے زیادہ تباہ کن ہے۔یاد رہے کہ چین میں حالیہ سیلانی صورت حال تین ماہ سے بھی کم عرصے میں پیش آئی، اس سے قبل چین کے صوبے ہنان میں شدید بارشوں کے باعث 300 کے قریب افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
مقبول خبریں
پی ٹی آئی کا 24 نومبر کے احتجاج کا فیصلہ برقرار رکھنے پر اتفاق
پشاور(این این آئی)پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ختم ہو گیا، اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج...
بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، دھرنے اور جلسوں پر پابندی
کوئٹہ (این این آئی)حکومت بلوچستان نے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی۔ بلوچستان میں دھرنے، ریلی اور جلسوں پر پابندی عائد کردی گئی۔محکمہ...
بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا
کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ حکام کے مطابق گاڑیاں خریدنے کے لیے 23 کروڑ روپے...
عافیہ صدیقی نے امریکی عدالت میں درخواست دائر کردی
واشنگٹن (این این آئی)عافیہ صدیقی نے اپنے وکلاء کے ذریعہ ٹیکساس میں موجود امریکی وفاقی عدالت میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں جیل عملے...
بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان کا فارنزک کرایا جاسکتا ہے، رانا ثناء اللہ
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی...