اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے پی ٹی اور آئی ایم ایف مذاکرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات سے پہلے ہی آئی ایم ایف کی شرائط تسلیم کرنے کے باوجود بھی حکومت ابھی تک کوئی معاہدہ نہیں کر سکی۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ حکومت کے آئی ایم ایف سے مذاکرات غیر شفاف ہیں، حکومت نے پارلیمان کو نہیں بتایا کہ آئی ایم ایف سے کیا معاہدے کرنے جا رہے۔ انہوںنے کہاکہ غیر شفاف معاہدے کے ملک و عوام پر دوررس اثرات مرتب ہونگے، کسی کو معلوم نہیں یہ پاکستان کے مستقبل کا کیا سودا کرنے جا رہے ہیں۔ نائب صدر پیپلز پارٹی نے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو نے بلکل درست کہا ہے کہ اس حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے، مذاکرات سے پہلے ہی آئی ایم ایف کی شرائط تسلیم کرنے کے باوجود بھی حکومت ابھی تک کوئی معاہدہ نہیں کر سکی۔ انہوںنے کہاکہ عوام پر بجلی اور پیٹرول بم گرا کر کہتے ہیں مذاکرات کا کوئی ٹائم فریم نہیں، منی بجٹ پیش کرنے کے باوجود بھی آئی ایم ایف کو مطمئن نہ کر سکے۔ انہوںنے کہاکہ ان کی معاشی پالیسی صرف مہنگائی کرنا ہے، پہلے سال آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر کی سزا اب عوام کو مل رہی۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی کی بمباری ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی، روپیہ کی اڑان نہیں رک رہی۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں ہر طرف بحران کی صورتحال ہے، عوام سڑکوں پر ہے لیکن حکومت تک عوام کی چیخیں نہیں پہنچیں۔ شیری رحمن نے کہاکہ بنی گالا کا ہیلی کاپٹر عوام کے پیسے سے چلتا ہے، اس لئے حکمرانوں کو مہنگائی کا احساس ہی نہیں۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی کی مجموعی شرح 12.66 فیصد ہوگئی ہے، سب سے کم آمدن والے طبقے کے لیے مہنگائی 14.12 فیصد ہو چکی ہے۔شیری رحمان نے کہاکہ پیٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں الگ ہوشربا اضافہ کیا گیا ہے، آٹا، چینی، گھی سمیت 22 اشیائے ضرور یہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، نیا پاکستان بنانے کا دعوہ عوام کو بہت مہنگا پڑ رہا ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...