سوڈان میں فوجی بغاوت، امریکا کا اظہار تشویش

0
436

خرطوم (این این آئی )سوڈان میں فوجی بغاوت کی اطلاعات پر امریکا نے اظہار تشویش کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس سے سوڈان کی امداد خطرے میں پڑ سکتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق افریقہ کیلئے امریکی خصوصی نمائندے جیفری فیلٹ مین کا کہنا تھا کہ سوڈان میں فوجی بغاوت کی اطلاعات پر امریکا کو تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ فوجی بغاوت سوڈانی آئین میں مداخلت ہوگی، فوجی بغاوت سے سوڈان کیلئے امریکی امداد خطرے میں پڑ جائے گی۔