واشنگٹن(این این آئی)امریکا ، سعودی عرب، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات نے ایک مشترکہ بیان میں سوڈان کی سویلین قیادت والی حکومت کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب، یواے ای، امریکااوربرطانیہ سوڈان کے عوام کے ساتھ اپنے ممالک کے موقف کا اعادہ کرتے ہیں اور ایک جمہوری اور پرامن سوڈان کے لیے ان کی خواہشات کی حمایت کی اہمیت پرزور دیتے ہیں۔سوڈان کے لیے تشکیل کردہ اس گروپ چارنے اپنے اس مطالبے کا اعادہ کیا کہ اس ملک کی سویلین قیادت کی بالادستی والی عبوری حکومت اور اداروں کومکمل اور فوری طور پربحال کیا جائے۔چاروں ممالک نے کہا کہ وہ سوڈان کے عوام کو انتقال اقتدار اور انتقال جمہوریت کا عمل آگے بڑھانے میں مدد دینے کے لیے پرعزم ہیں۔انھوں نے ملک کی صورت حال پراپنی سنگین تشویشکا اظہار کیا۔انھوں نے سوڈانی فوج سے مطالبہ کیا کہ وہ حراست میں لیے گئے تمام افراد کو رہا کرے اور ملک میں نافذ ہنگامی حالت کا خاتمہ کرے۔بیان میں کہا گیا کہ نئے سوڈان میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں ،اس نکتے پر ہم ملک کے تمام فریقوں کے درمیان مثربات چیت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور ہم تمام فریقوں پریہ زور دیتے ہیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ سوڈان کے عوام کا امن وسلامتی ان کی اولین ترجیح ہو۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...