واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ 29 اگست کو کابل میں غلطی سے 10 افغان شہری مارے جانیکا واقعہ غلطی تھی مگر جنگ کے قانون کی خلاف ورزی نہیں تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق پینٹاگان کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ کار اور ہدف کے گردونواح کے بارے میں دستیاب معلومات کو غلط سمجھا گیا تھا۔پینٹاگان کے انسپکٹر جنرل جنرل سامی سعید نے امریکی محکمہ دفاع کی تحقیقات کے بعد تصدیق کی کہ کابل میں شہریوں کو نشانہ بنائے جانے کا واقعہ معمولی غلطی تھی۔ یہ بم دھماکہ کابل ایئرپورٹ پر 13 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد دبا ئوکے حالات میں ہوا تھا جس میں درجنوں افراد مارے گئے تھے۔گذشتہ ستمبرمیں امریکی فوج نے اعتراف کیا کہ کابل میں اگست کے آخر میں اس کے فضائی حملے جس میں سات بچوں سمیت دس شہری مارے گئے ایک غلطی تھی اور امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اس حملے کے لیے معافی مانگی تھی۔وزیر دفاع نے ایک بیان میں کہا تھا کہ میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے اپنی گہری تعزیت کرتا ہوں۔ میں یہ تسلیم کرتا ہوں کہ یہ ایک غلطی تھی جس میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...