واشنگٹن(این این آئی) امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے امریکا نے سعودی عرب کو فضا سے فضا میں مار کرنے والے جدید میزائل سسٹم کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میںمحکمہ خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ امریکا نے 26 اکتوبر کو مجوزہ معاہدے کی منظوری دی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی فروخت کا فیصلہ گذشتہ سال کے دوران سعودی عرب پر سرحد پار سے حملوں میں اضافے کے بعد کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب اے آئی ایم 120سی میزائلوں سے ڈرون حملوں کو روکنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے جس سے امریکی افواج کو خطرہ لاحق ہے۔ اس کے علاوہ سعودی عرب میں موجود 70,000 سے زیادہ امریکی شہریوں کو بھی اس نظام سے تحفظ ملے گا۔ترجمان نے مزید کہا کہ میزائل معاہدہ “یمن میں تنازعہ کے خاتمے کے لیے سفارت کاری کو مضبوط بنانے کی خاطر انتظامیہ کے عزم سے پوری طرح مطابقت رکھتا ہے۔ یہ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ سعودی عرب کے پاس ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کے فضائی حملوں کے خلاف اپنے دفاع کے لیے وسائل موجود ہیں۔
مقبول خبریں
وفاقی حکومت کی بھارتی حملوں سے نقصانات کی رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے بھارتی حملوں سے نقصانات کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سیکرٹریٹ...
محسن نقوی کی بھارتی حملے میں زخمی محنت کش توقیر عباس کی عیادت
راولپنڈی(این این آئی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھارتی ڈرون حملے میں زخمی محنت کش توقیر عباس کی عیادت کی ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی...
آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 23 لاکھ ڈالرز موصول
کراچی (این این آئی)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 23 لاکھ ڈالرز موصول ہو گئے۔اسٹیٹ بینک...
سعودی سفارت کاری نے ثابت کیا یہ عقل اور حکمت کی آواز ہے، شام
دمشق(این این آئی )سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی درخواست پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شام پر عائد پابندیاں...
سٹار لنک کے استعمال کی اجازت پر سعودی عرب کامشکور ہوں،ایلون مسک
ریاض ، نیویارک(این این آئی)امریکی کاروباری شخصیت ٹیسلا اور ایکس اے آئی کے بانی ایلون مسک نے کہا کہ وہ سٹار لنک کے استعمال...