بیجنگ (این این آئی)چین میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کا پھیلاو روکنے کیلئے بندرگاہوں پر ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بیجنگ سمیت چین بھر میں کورونا پابندیوں میں اضافہ کردیا گیا۔ چین میں اکتوبر کے وسط سے کورونا کے مقامی منتقلی کے 700 کیس رپورٹ ہوئے۔میانمار کی سرحد کے ساتھ موجود علاقے ریولی میں وبا پھوٹ پڑی، جس کے بعد کورونا کیس چین میں پھیلنے سے روکنے کے لیے ریولی میں پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق بیجنگ میں ہونے والے ونٹر اولمپک میں 100 سے بھی کم دن رہ گئے ہیں۔ نیشنل امیگریشن حکام نے کہا ہے کہ وہ شہریوں کوغیرضروری طور پر ملک سے باہرنہ جانے پرزوردیں گے۔ جبکہ ونٹر اولمپک میں شامل افراد کے چین سے باہر آنے جانے پر سخت پابندیاں لگانے پر بھی زوردیا گیا ہے۔ بیجنگ میں ہونے والے ونٹر اولمپک4 فروری سے شروع ہونا ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...