اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی نیرحسین بخاری نے پٹرول قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ دن کو ریلیف پیکج اعلان رات کو پٹرول قیمتوں میں مزید اضافہ فیصلہ کسی ہوشمند حکمران کا نہیں ہو سکتا ۔ اپنے بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ آئی ایم۔ایف ملازمین ٹیم ملک کو آئی ایم ایف احکامات کے تحت چلا رہی ہے ،وزیر خزانہ علی اعلان آئی ایم ایف شرط پر بجلی گیس پٹرول قیمتوں میں اضافہ کا اعتراف کرتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ لوگ اس عمران خان کی تلاش میں ہیں جو آئی ایم ایف جانے کی بجائے خود کشی کرنے کا اعلان کرتا تھا ۔انہوںنے کہاکہ پٹرولیم نرخوں میں اضافہ مزدور محنت کش کسان کاشتکار دشمنی ہے ، پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ سے اشیاء خردونوش مزید مہنگی ہونگی ۔ انہوںنے کہاکہ پٹرول قیمتوں میں مزید اضافہ متوسط طبقے اور غریب سے سستی سواری چھیننے کا حکمنامہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عوام پر” مہنگائی بم گرانا ”حکمرانوں نے معمول بنالیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ نئے پاکستان میں غریب تکالیف میں مبتلا ور اشرافیہ کو ریلیف حاصل ہو رہے ہیں ،غریب کش اقدامات سے نیا پاکستان غریب کا قبرستان بنایا جا رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت غربت کم کرنے ک بجائے ”غریب خاتمے”مشن پر ہے ۔ انہوںنے کہاکہ قوت خرید ختم۔ ہونے والی عوام کا زندہ رہنا مشکل بنایا جا رہا ہے ،طاقت کے نشے میں مدہہوش حکمران ہوش کے ناخن لیں ۔
مقبول خبریں
وفاقی حکومت کی بھارتی حملوں سے نقصانات کی رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے بھارتی حملوں سے نقصانات کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سیکرٹریٹ...
محسن نقوی کی بھارتی حملے میں زخمی محنت کش توقیر عباس کی عیادت
راولپنڈی(این این آئی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھارتی ڈرون حملے میں زخمی محنت کش توقیر عباس کی عیادت کی ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی...
آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 23 لاکھ ڈالرز موصول
کراچی (این این آئی)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 23 لاکھ ڈالرز موصول ہو گئے۔اسٹیٹ بینک...
سعودی سفارت کاری نے ثابت کیا یہ عقل اور حکمت کی آواز ہے، شام
دمشق(این این آئی )سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی درخواست پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شام پر عائد پابندیاں...
سٹار لنک کے استعمال کی اجازت پر سعودی عرب کامشکور ہوں،ایلون مسک
ریاض ، نیویارک(این این آئی)امریکی کاروباری شخصیت ٹیسلا اور ایکس اے آئی کے بانی ایلون مسک نے کہا کہ وہ سٹار لنک کے استعمال...