کابل (این این آئی)افغان طالبان نے اپنے 44 ارکان کو صوبائی گورنرز اور پولیس سربراہان سمیت کلیدی عہدوں پر مقرر کیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اتوار کو طالبان کا یہ اقدام ان کی حکمرانی کو آگے بڑھانے کے لیے ایک اہم قدم ہے کیونکہ ملک بڑھتے ہوئے سکیورٹی اور معاشی مسائل سے دوچار ہے۔ستمبر میں کابینہ کی تشکیل کے بعد بڑے پیمانے پر تقرریوں کا یہ پہلا دور ہے۔طالبان نے اپنے ارکان کے نئے کرداروں کی فہرست جاری کی، جن میں قاری بریال کو کابل کا گورنر اور ولی جان حمزہ کو شہر کی پولیس کا سربراہ بنایا گیا ہے۔کابل کی سکیورٹی کے انچارج سابق کمانڈر، مولوی حمد اللہ مخلص، اس ماہ کابل کے مرکز میں افغانستان کے سب سے بڑے فوجی ہسپتال پر حملے میں مارے گئے تھے۔داعش نے ملک بھر میں حملے کیے ہیں، جبکہ معیشت بحران کا شکار ہے۔طالبان سے عالمی سطح پر مطالبے کیے گئے ہیں کہ وہ اقلیتوں اور خواتین سمیت ایک جامع حکومت کی تشکیل کے لیے دوسرے سیاسی کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت کرے، حالانکہ ابھی تک اس پر کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...