جنیوا(این این آئی) اقوام متحدہ کی میانمار میں شہریوں پر جبر و تشدد کی تحقیقات کرنے والے ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ فوجی بغاوت کے مخالفین کو طاقت سے کچلنے والوں کا حساب لیا جائے گا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میانمار میں سنگین ترین جرائم کی تحقیقات کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے کے سربراہ نکولس کومجیان نے کہا ہے کہ میانمار میں شہریوں پر تشدد کے 15 لاکھ سے زائد شواہد مل گئے ہیں جس کی بنیاد پر ذمہ داروں کو گرفتار کرکے جنگی جرائم کا حساب لیا جائے گا۔نکولس کومجیان نے مزید کہا کہ یکم فروری کو فوج کے اقتدار پر قبضے کے بعد سے اب تک 2 لاکھ سے زائد شکایات موصول ہوئیں اور 15 لاکھ شواہد اکٹھے کیے ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ فوج عام شہریوں پر منظم اور بڑے پیمانے پر حملے اور انسانیت سوز مظالم کر رہی ہے۔اقوام متحدہ کے تفتیشی ادارے کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کو مختلف مقامات پر طاقت سے کچلنے کے لیے فوج اور پولیس نے شہریوں کے ساتھ پْرتشدد رویہ روا رکھا ہوا ہے۔ غیر قانونی گرفتاریاں کی جارہی ہیں۔اقوام متحدہ کی اس تحقیقاتی باڈی کو جنیوا میں قائم انسانی حقوق کی کونسل نے ستمبر 2018 میں قائم کیا تھا جس کا دائرہ کار یکم جنوری 2011 سے میانمار میں ہونے والے سنگین ترین بین الاقوامی جرائم اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کے شواہد اکٹھا کرنا تھے۔اس تحقیقاتی باڈی کی سربراہی امریکی وکیل نکولس کومجیان کر رہے ہیں جنھوں نے اس سے قبل کمبوڈیا، مشرقی تیمور اور بوسنیا میں سنگین جرائم کے بین الاقوامی پراسیکیوٹر کے طور پر خدمات انجام دی تھیں
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...