ٹیکس وصولی کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے آمدنیوں کا حساب لگائیں گے، شوکت ترین

0
186

اسلام آباد(این این آئی)وزیر اعظم کے مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ہمارے پاس سب کے بلز، بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات، گاڑیوں کی مالیت، سفری معلومات، رہائش گاہوں سب کی تفصیلات ہیں اور اب ہم آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا استعمال کر کے آمدن کا تخمینہ لگائیں گے اور ٹیکس کا بل بھیجیں گے۔پیر کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خزانہ نے کہا کہ تاجروں سے ملاقات میں ان پر واضح کردیا ہے کہ ٹیکس تو ہم سب کو دینا پڑے گا اگر آپ ٹیکس نہیں دیں گے تو ہم ترقی نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ اگر ٹیکس نہیں دیں گے جیسا کہ 70 برسوں سے نہیں دے رہے تو بھول جائیں، ٹیکس دینا پڑے گا البتہ اس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ہراسانی ختم کرکے سہولت فراہم کی جائے گی۔شوکت ترین نے کہا کہ سیلف اسسٹمنٹ ہے، آپ خود اپنا ریٹرنس بھریں، آپ کو کوئی تنگ نہیں کرے گا، اگر کوئی اختلاف ہوا تو تھرڈ پارٹی آڈٹ ہوگا، ایف بی آر والے آڈٹ بھی نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ تاجروں کی زندگی سے ایف بی آر کو نکالا دیا گیا ہے لیکن اس کا مقصد یہ نہیں کہ آپ ٹیکس نہ دیں۔انہوںنے کہاکہ تاجروں نے شکایت کی کہ ایف بی آر اور نادرا کا ڈیٹا شیئر ہونا شروع ہوگیا ہے، یہ بالکل ٹھیک بات ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ لوگ ٹیکس ادا نہیں کررہے۔انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس سب کا ڈیٹا آگیا ہے، بلز، بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات، گاڑیوں کی مالیت، سفری معلومات، رہائش گاہوں سب کی تفصیلات ہمارے پاس ہے اور اب ہم آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا استعمال کر کے آمدن کا تخمینہ لگالیں گے۔انہوں نے بتایا کہ اس طریقے سے آمدن کا 88 فیصد تک درست تخمینہ لگاسکتے ہیں جس کے بعد ایک بل بھیجا جائے گا جس میں جبر نہیں بلکہ درخواست کی جائے گی کہ یہ آپ کی آمدن ہے اور یہ ٹیکس ہے، اگر آپ کے خیال میں درست ہے تو اتنا ٹیکس ادا کردیں