اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہاہے کہ ایک سو ارب میں سے 30 ارب نوجوانوں میں تقسیم ہو چکے ہیں،بہت سے علاقوں میں نوجوان قرض لے کر اپنا کاروبار کر رہے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہاکہ کامیاب نوجوانوں پروگرام کیلئے ایک سو ارب روپے رکھے گئے تھے،ہمیں اس پروگرام میں مشکلات کا سامنا بھی رہا،۔ انہوںنے کہاکہ 1 لاکھ سے اڑھائی کروڑ قرض میں جو مشکلات تھیں وہ حل کی گئیں ۔ انہوںنے کہاکہ مشیر خزانہ شوکت ترین کی کامیاب پروگرام کیلئے کاوشیں خراج تحسین ہیں،ایک سو ارب میں سے 30 ارب نوجوانوں میں تقسیم ہو چکے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بہت سے علاقوں میں نوجوان قرض لے کر اپنا کاروبار کر رہے ہیں،سکلز فار آل میں دو لاکھ کے قریب سکالر شپس دی گئیں۔ انہوں نے کہاکہ سکلز فار آل پروگرام کو نوجوانوں کیلئے ٹریننگ کا آغاز کیا گیا،ہمارا جو وعدہ تھا پاکستان کے نوجوانوں سے اب پورا کیا ۔ انہوںنے کہاکہ ہمارا مشن ہے 2023 تک باقی مانندہ 70 ارب نوجوانوں میں تقسیم کریں گے۔آئی سی سی آئی کے صدر شکیل منیر احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کا نوجوانوں کو قرض کی فراہمی اچھا منصوبہ ہے ،وزیراعظم نوجوانوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے،آئی سی سی آئی اس پروگرام میں حکومت کے ساتھ ہے۔ انہوںنے کہاکہ تاجر برادری کے پی او ایس نظام پر ایف بی آر سے تحفظات ہیں، ٹیکس قوانین میں ترامیم پر تاجر برادری کے تحفظات ہیں۔ انہوںنے کہاکہ چیمبرز حکومتی اقدامات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہیں ،چیمبرز حکومت سے ایف بی آر کے اقدامات واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہے ہیں ۔
مقبول خبریں
مودی ایک ہارے ہوئے جواری کی طرح تقریر کر رہے تھے، جس کے پلے...
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نریندر مودی ایک ہارے ہوئے جواری کی طرح تقریر کر رہے تھے، جس...
شمالی وزیرستان میں گاڑی پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق’ایک زخمی
سپین وام(این این آئی)شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی...
کشیدگی کے باعث بڑا مالیاتی اثر متوقع نہیں، وزیر خزانہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ فنڈز کی ادائیگی آج متوقع ہے، بھارت...
پاکستانی بے خوف، مہمان نواز اور پرامن ہیں، امریکی یوٹیوبر
نیویارک (این این آئی)پاک بھارت کشیدگی میں شدت کے دوران، معروف امریکی وی لاگر ڈریو بِنسکی کو پاکستانی عوام کے بے خوف اور مہمان...
دوبارہ نہیں کرنا بیٹا، یہ فلم نہیں ہے، فہد مصطفی کا بھارت کو انتباہ
کراچی (این این آئی)معروف اداکار اور ٹیلی ویژن میزبان فہد مصطفی نے بھارتی جارحیت پر پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان کے بھرپور جواب کو...