ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب عراق کی سلامتی اور استحکام کا خواہاں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی کے ساتھ ایک کال کے دوران چیلنجز کا سامنا کرنے میں عراق اور اس کے عوام کے ساتھ سعودی عرب کی یکجہتی کا اظہار کیا۔ سعودی ولی عہد نے الکاظمی سے بات کرتے ہوئے ان پر ہونے والے ڈرون حملے کی شدید مذمت کی۔فون کے دوران سعودی ولی عہد نے بزدلانہ دہشت گردی کے واقعے کے بعد عراقی وزیر اعظم کی خیریت بھی دریافت کی اور ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی۔دوسری طرف عراقی وزیر اعظم نے سعودی عرب کے ولی عہد کی طرف سے خیر سگالی پر مبنی برادرانہ جذبات کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا، ان کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد ے جذبات دونوں برادر ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی کی عکاسی کرتے ہیں۔
مقبول خبریں
پاک فضائیہ نے انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کو جام کر دیا
اسلام آباد(این این آئی)پاک فضائیہ نے انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کو جام کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کی کارروائی کے بعد انڈین ملٹری...
پاکستان کیخلاف حملے کی منصوبہ بندی کرنے والی اہم شخصیات مارے جانے کا انکشاف
اسلام آباد(این این آئی) پاکستان کی جانب سے ہفتہ علی الصبح بھارت کے خلاف ہونے والے آپریشن بُنْیَان مَّرْصُوْص میں پاکستان کے خلاف حملے...
”مودی تمہیں خبردار کیا تھا ہمارا امتحان نہ لو”، سابق کور کمانڈر کوئٹہ
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے بھارت کے خلاف آپریشن 'بنیان المرصوص'(آہنی دیوار) کا آغاز کرتے ہوئے دشمن کو دندان شکن جواب دیا ہے۔...
بھارت نے پاکستان کے پاس کوئی چوائس نہیں چھوڑی تھی، اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی)وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ پاکستان نے کارروائی بھی دفاع میں کی، بھارت نے پاکستان کے پاس کوئی چوائس...
بھارت ،پاکستان امن و استحکام کو ترجیح دیں، کشیدگی کے اقدامات سے گریز کریں...
بیجنگ(این این آئی)پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ کشیدگی پر چینی وزارت خارجہ کا اہم بیان سامنے آگیا۔بھارت کی جانب سے ہونے...