کینبرا(این این آئی)ویکسینیشن نہ کرانے والے افراد میں کووڈ 19 سے متاثر ہونے پر آئی سی یو میں داخلے یا موت کا خطرہ ویکسین شدہ مریضوں کے مقابلے میں 16 گنا زیادہ ہوتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات آسٹریلیا کی ریاست نیو ساتھ ویلز (این ایس ڈبلیو)کی جانب سے ایک رپورٹ میں بتائی گئی۔آسٹریلین ریاست کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری ڈیٹا کے مطابق وہاں ڈیلٹا کی وبا کے دوران 4 ماہ میں ہلاک ہونے والے 412 کووڈ مریضوں میں سے صرف 11 فیصد کی ویکسینیشن مکمل ہوچکی تھی۔ویکسینیشن کے بعد کووڈ سے ہلاک ہونے والے افراد معمر تھے اور ان کی اوسط عمر 82 سال تھی۔16 جون سے 7 اکتوبر کے دوران اس ریاست میں 61 ہزار 800 کیسز سامنے آئے جن میں سے 63 فیصد کی ویکسینیشن نہیں ہوئی تھی۔ویکسینیشن کے بعد بیماری کا سامنا کرنے والے محض 3 فیصد مریضوں کو آئی سی یو میں داخل کرایا گیا۔ریاستی حکام نے کہا کہ ویکسینیشن کرانے والے جوان افرد میں بیماری کی شرح کی بہت کم تھی اور لگ بھگ کسی کو بھی سنگین بیماری کا سامنا نہیں ہوا۔انہوں نے بتایا کہ اس کے مقابلے میں اس گروپ کے ویکسینیشن نہ کرانے والے گروپ میں کووڈ سے متاثر ہونے اور ہسپتال میں داخلے کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔یہ نتائج امریکا کے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونٹیشن کی جانب سے ستمبر میں جاری ڈیٹا سے مطابقت رکھتا ہے۔اس ڈیٹا میں بتایا گیا تھا کہ ویکسینیشن نہ کرانے والے افراد میں کووڈ 19 سے موت کا خطرہ ویکسینیشن کرانے والوں کے مقابلے میں 11 گنا زیادہ ہوتا ہے۔اسی طرح مختلف تحقیقی رپورٹس میں بھی بتایا گیا ہے کہ کورونا کی زیادہ متعدد قسم ڈیلٹا کے پھیلا کے باوجود ویکسینز کی افادیت برقرار رہتی ہے۔ستمبر میں جاری ہونے والی 3 تحقیقی رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس سے بچا کے لیے ویکسینیشن کرانے کے بعد بیمار ہونے کا امکان تو کسی حد تک ہوتا ہے مگر کووڈ کی سنگین شدت اور موت کے خطرے کے ٹھوس تحفظ ملتا ہے۔پہلی تحقیق میں اپریل سے جولائی 2021 کے دوران امریکا میں 6 لاکھ سے زیادہ کووڈ کیسز اور ویکسینیشن اسٹیٹس کا تجزیہ کیا گیا تھا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ ویکسینیشن نہ کرانے والوں میں کووڈ سے متاثر ہونے کا امکان ویکسینیشن کرانے والوں کے مقابلے میں 4.5 گنا زیادہ ہوتا ہے، ہسپتال میں داخلے کا خطرہ 10 جبکہ موت کا خطرہ 11 گنا زیادہ ہوتا ہے