عراقی وزیراعظم پر حملے کے پیچھے ایران نواز گروپوں کا ہاتھ ہے،امریکا

0
201

واشنگٹن (این این آئی)امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کے قتل کی کوشش میں ایران نواز گروپ ملوث تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے عراقی صدر برہم صالح سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے عراقی وزیر اعظم کی رہائش گاہ کو نشانہ بنانے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کا اظہار کیا۔محکمہ خارجہ کے ترجمان کے دفتر کے ایک بیان کے مطابق بلنکن نے کہا کہ یہ حملہ عراق کی خودمختاری اور استحکام پر بھی حملہ تھا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی انتظامیہ کے عراقی حکومت اور عوام کے ساتھ تعلقات اچھے طریقے سے قائم ہیں۔