لاہور( این این آئی)ناموراداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ جب کسی اداکارکوایسا اسکرپٹ ملے جس میں اس کیلئے اداکاری کا مارجن ہو تو وہ کیوں کام کرنے سے انکار کرے گا، فلم انڈسٹری کی منجدھار میں پھنسی نائو کو پار لگاناہے خاموشی کی بجائے سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہاکہ صرف میں ہی نہیں بلکہ ہر اداکار کی کوشش ہوتی ہے کہ اسے جس پراجیکٹ میں کام ملے اس میں اس کا کرداراس کے پرستاروں کو اچھالگے۔ میرا ماضی گواہ ہے کہ میں نے تھوڑا مگرمعیاری کام کیا ہے اور ایسے بہت سے کردار ہیں جو آج بھی میرے پرستاروں کے ذہنوں پر نقش ہیں۔ ریشم نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی خاموشی سے بیٹھے رہنے سے ممکن نہیں بلکہ اس کیلئے عملی اقدامات نا گزیر ہیں ، انڈسٹری میں ایسے سینئرز موجود ہیں جن کی بات کو سنا جاتا ہے اوراگر وہ پیشرفت کریں تو لوگ ان کے ساتھ چلیں گے اور انڈسٹری کی بند ہوتی سانسیں بحال ہونا شروع ہو جائیںگی۔
مقبول خبریں
بھارتی جارحیت نے دو ایٹمی قوتوں کو جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا، پاکستان
اسلام آباد (این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارت کی جارحیت نے دو ایٹمی قوتوں کو جنگ کے...
کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں، قوم مطمئن رہے، بھارت کو جواب دینے کیلئے 200...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں کرے گا، قوم مطمئن رہے، جواب...
اسٹیبلشمنٹ سے گلے شکوئوں کے باوجود وطن کے دفاع میں پیش پیش ہیں، مولانا...
اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے گلے شکووں کے باوجود وطن کے...
ایرانی وزیرخارجہ کا اسحق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ، بھارت سے کشیدگی بارے تبادلہ خیال...
اسلام آباد(این این آئی)ایران پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کم کرانے کیلئے متحرک ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے پاکستانی ہم منصب...
بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے،رانا تنویر حسین
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر...